کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) وکلا کی فلاح وبہبوداوران کے معیارزندگی بہتربنانے کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے وکلا کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ان خیالات کااظہار امیدوار برائے جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے ذوالقرنین حیدر ورک ایڈووکیٹ نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وکلا برادری نے ان پر جو اعتمادکیا اس اعتماد کوکبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ ان کودرپیش مسائل کے حل کے لئے آخری حدتک جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وکلا معاشرے کاایک معززپیشہ ہے اس لئے حکومت کوچاہئے کہ ان کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں تاکہ وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام ہوسکے۔تقریب میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ذوالقرنین حیدر ورک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔