گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، اہل خانہ کی غیر موجودگی میں چور گھر سے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات اور نقدی چراکر فرار، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،محمد فیضان سکنہ وارڈ نمبر3نے پولیس تھانہ گوجرخان کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے کام پر گیا ہوا تھا اور اس کے اہل خانہ گھر میں موجود نہ تھے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں کسی نامعلوم چور نے گھر کے تالے توڑ کر دو عدد طلائی انگوٹھیاں، ایک جوڑی طلائی کانٹے مجموعی مالیت ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور نقدی مبلغ ستر ہزار روپے چوری کر لیے ہیں
چور اہل خانہ کی غیر موجودگی میں قیمتی سامان لے اڑے
Dec 20, 2021