مری(نامہ نگارخصوصی)تحصیل ہیڈ ہسپتال کے ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ان کی بطور مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی کا نوٹیفکیش جاری کر دیا گیا ہے ۔ان کی اس مستقل تعیناتی پر عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی میجیر (ریٹائرڈ)لطاسب ستی کا طور خاض شکریہ ادا کیا ہے،تحصیل مری ،گردونواح اورہزارہ کے عوام میں انکی مستقل تعیناتی پر خوشی کی لہردوڑگئی ۔عوامی ،سیاسی ،کاروباری حلقوں اور سوشل میڈیا پر مبارکباد یں دینے کاسلسلہ جاری ہے ،ڈاکٹر عبداسلام عباسی گذشتہ پانچ ماہ سے ٹی ایچ کیوہسپتال مری میں عارضی طور پر ایم ایس تعینات تھے۔ ان کی تعیناتی پرانجمن بہبودمریضاں کے بانی حاجی شفاء الحق نے ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کو میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی مستقل تعیناتی پر ان کو دلی مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی فرض شناس اور عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ حسب سابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کو مزید بہترکرنے اورمریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا بھرپورکر داراد اکر ینگے۔