کھیوڑہ(نامہ نگار)محکمہ پولیس کا احسن اقدام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹر قائم کر دیا گیا پولیس خدمت کاونٹرسے لڑائی جھگڑے کے دوران مضروب کو تھانہ جانے کی بجائے سیدھا ہسپتال آنا ہوگا جہاں پر M.L.C فوری جاری کیا جائے گا پولیس خدمت کاونٹر پر خواتین کے لیے علیحدہ خواتین پولیس سٹاف موجود ھو گا سماجی حلقوں نے خدمت کاونٹر قائم ہونے پر ڈی پی او رانا طاہر رحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت کاونٹر کی کمی ایک عرصہ سے محسوس کی جا رہی تھی خدمت کاونٹر قائم ہونے سے تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کو آسانی ہو گی