اومیکرون وائرس، سعودی حکومت نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روک دیا

Dec 20, 2021 | 10:58

ویب ڈیسک

سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اشد ضرورت کے بغیر بیرون ملک سفر نہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی نے زور دیا ہے کہ اشد ضرورت کے علاوہ بیرون مملکت سفر سے اجتناب کریں، ان ممالک میں نہ جائیں جہاں کورونا کی تشویش ناک صورت حال ہے۔سعودی وزارت صحت کے ادارہ امور صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دنوں دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔یہ بھی کہا گیا کہ خاص کرکورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکل اومی کرون بیشتر ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے متعدد ممالک میں دوبارہ سماجی پروگراموں کو محدود کرتے ہوئے متعدد پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے سعودی اور غیر ملکی خواہ وہ ویکسین یافتہ ہی کیوں نہ ہوں انہیں چاہیے کہ وہ احتیاط کے تقاضوں کے تحٹ پانچ دن سماجی دوری کے اصول پرعمل کریں۔شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ سانس لینے میں تکلیف یا زیادہ درجہ حرارت کی شکایت ہوتو فوری طور پر کورنا ٹیسٹ کرائیں، ایس او پیز کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے عوامی مقامات پرماسک کا استعمال کریں۔

مزیدخبریں