فلپائن ،سمندری طوفان سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 208 ہو گئی

Dec 20, 2021 | 11:06

ویب ڈیسک

بڑے پیمانے پر بجلی اور مواصلاتی رابطہ منقطع  ، ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا رہا

فلپائن میں سمندری طوفان رائے نے تباہی مچادی  ،ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 208 تک پہنچ  گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 52 افراد اب بھی لاپتہ جبکہ 239 شدید زخمی حالت میں ہیں۔ رائے طوفان سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا جس سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا رہا۔یاد رہے کیٹگری 5کا سمندری طوفان فلپائن کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا تھا۔ سمندری طوفان کی وجہ سے موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3 لاکھ سے زائد افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ بری طرح متاثرہ علاقوں میں کئی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، جہاں سے رہائشیوں کو مٹی اور ملبے میں سے اپنے تباہ شدہ گھروں سے سامان نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں