بے روزگاری کے باعث ڈکیتی ، قتل و غارت میں اضافہ ہو چکا،خواجہ شفیق 


ملتان (نمائندہ خصوصی) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے صنعتیں اور کاروبار بھی ختم ہوچکے ہیں بے روزگاری کی وجہ سے ڈکیتی رہزنی ، قتل و غارت کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کی تنظیم نو کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ملتان،وہاڑی،بہاولپور،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،فاضل پور،خانیوال،میلسی،لیہ سے تاجرنمائندگان نے شرکت کی اور شرکاءنے خطاب میں ملکی معاشی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر گفتگو کی خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ بنکوں کے پاس ڈالر نایاب ہوچکے ہیں مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت کو روکا گیا ہے مارکیٹ میں ڈالر 260میں بھی نایاب ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملیں ایکسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوچکی ہیں اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ اربوں روپے خسارے میں جارہی ہے ترسیلات زر میں بھی تقریبا 10فیصد کمی آچکی ہے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں تقریب میں حکومت کے ظالمانہ رویہ اور ایف بی آر کی تاجر کش پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جنوبی پنجاب کی سطح پر تنظیم نو بھی کی گئی اجلاس سے چوہدری طارق کریم،عبدالرو¿ف مختار،انعام اللہ قریشی،شیخ محمد سلیم،ارشاد بھٹی،شیخ نقیب احمد،شیخ عامر سلیم،ملک جاوید اختر،ظفر دھول،علاو¿ الدین مزاری،ملک عبدالحمید،ظفر اقبال صدیقی،شیخ بشارت شوکت،ممتاز علی بابر،احتشام الحق،مرزا اعجاز علی،عزیز الرحمن انصاری،ارشد باجوہ،شیخ طاہر امجد،ملک طاہر ڈوگر،شیخ عبدالندیم،سردار اصغر اکبر،شفقت رضا ملک،خواجہ محمد فاروق،آفاق انصاری نے بھی خطاب کیا۔
 خواجہ محمد شفیق 

ای پیپر دی نیشن