زرداری سیاست کے کھلاڑی ‘صورتحال پر قابو پالیں گے:مہدی شاہ 

Dec 20, 2022


بورے والا(نامہ نگار)گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے پی پی پی تحصیل بورے والا کے صدر کامران یوسف گھمن کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگومیں کہا ہے کہ زرداری سیاست کے بڑے کھلاڑی ہیں موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرلیں گے پرویز الٰہی اسمبلی توڑ دیں گے لیکن وہ بری طرح پھنس چکے ہیں اسمبلیاں توڑنا کسی سیاسی آدمی کے لئے موت ہوتی ہے عمران خان نے بطور وزیر اعظم اپوزیشن سے ہاتھ ملانا بھی گوارا نہیں کیا سیاسی آدمی مذاکرات سے حل نکالتے عمران خان کو موجودہ صورتحال میں ڈائیلاگ کا رستہ اختیار کرنا چاہیئے۔معاشی طور پر ملک کی جو تباہی ہورہی ہے عمران خان کو اس بات کی سمجھ آنا چاہیئے عمران خان چلا ہوا کارتوس ہے وہ اب باجوہ کے متعلق کچھ کہے یا کسی کے متعلق کوئی فرق نہیں پڑتاالیکشن کرانے کے لئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں الیکشن 2023 میں ہی مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے ہم گلگت میں الیکشن ہارے جسکی مرکز میں حکومت ہو وہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے الیکشن پر اثر انداز ہوتی ہے توشہ خانہ سے تحائف خریدے جاسکتے ہیں لیکن خرید کر آگے بیچے نہیں جاسکتے گلگت بلتستان میں گورنر راج ہم نہیں لگانا چاہتے کیونکہ ہم سیاسی ورکر ہیں لیکن اگر حالات ایسے پیدا ہوگئے تو گورنر راج کے متعلق سوچا جاسکتا ہے اس موقع پر سابق صدرور بار مہر طاہر امجد ۔محمد جاوید شاہین۔ سابق نائب صدر چوہدری نصر اقبال چیمہ۔ سابق سیکرٹری شہباز الرحمان بھٹہ۔ پی پی کے تحصیل سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید آرائیں۔سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسئیر۔ غلام حیدر جٹ۔ سلیم قریشی۔ اجمل فاروق کھوکھر۔ ڈاکٹر شمشاد الحق۔ جمیل طور قلندری۔ ملک صغیر انجم۔ چوہدری محمد اشفاق ہنجرا سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی وہاڑی اور دیگر موجود تھے۔
مہدی شاہ 

مزیدخبریں