اسمبلیوں کی تحلیل سن کر امپورٹڈ حکومت کے ہوش اڑگئے، عامر ڈوگر


ملتان (خبر نگار خصوصی )امپورٹڈ حکومت کو گھر جانا ہے اسمبلیوں کی تحلیل کی بات سن کر امپورٹڈ حکومت کے ہوش اڑگئے ہیں۔امپورٹڈ حکومت نے ہر گزرے دن کے ساتھ ایک نیا این آر او لے کر خود پر سے کرپشن کے کیس ختم کروائے جا رہے ہیں۔مہنگائی اور بیروزگاری کم کرنے کا نعرہ لگانے والی امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے۔ان خیالات کو اظہار تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے تقریبا اڑھائی کڑوڑ کی لاگت سے بننے والے ایم ڈی اے سے رضاآباد چوک تک وال ٹو وال بنائے جانے والے کارپٹ روڈ کا وزٹ کرتے ہوئے کیا۔ملک عامرڈوگر نے مزید کہا کہ NA155میںاربوں روپے کے میگا پروجیکٹ پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ جس میں فلائی اوور،سکول،کارپٹ روڈ، ٹف ٹائیل سڑکیں اورگلیاں،سیوریج،واٹر پیوریفکیشن پلانٹ شامل ہیں۔عوام سے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کر رہا ہوں اور آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔اس موقع پرایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ،وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان،انفارمیشن سیکرٹری ظہیر اعوان،عامربھٹی،راو¿ بلال ودیگر ہمراہ تھے۔
عامر ڈوگر

ای پیپر دی نیشن