ملتان (سپیشل رپورٹر) رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ،سابق ایم پی اے سلمان نعیم اور ا±میدوار مسلم لیگ (ن) پی پی 215 بابر شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے سے ملک کا نقصان ہوگا،الیکشن کے لئے 26 ارب چاہیے،آئی۔ایم۔ایف سے وعدہ خلافی کی گئی،گورنر راج مجبوری میں لگایا جا سکتا ہے،معیشت بچانے کے لئے گورنر راج ضروری ہے،عمران خان نے لابنگ کے لئے امریکہ میں کمپنی ہائیر کر لی ہے،عمران خان جمہوری آدمی ہوتے تو اسمبلی نہ توڑنے کا کہتے،عمران خان اپنے آقاوں کو خوش کر رہے ہیں،پرویز الٰہی نے درست بات کی آج،اب پرویز الٰہی کو تحریک انصاف والے ڈاکو کہنا شروع کر دیں گے،عمران خان محسن کش ہیں،جو پارٹی فوج کے خلاف ہے اس کا ساتھ نہیں دیں گے، پرویز الہی وہی کریں گے جو ان کے بزرگ کہیں گے،اسمبلیاں نہیں ٹوٹتے دیکھ رہا، عمران خان احسان فراموش انسان ہے،الیکشن ہوتے ہیں تو مسلم لیگ ن تیار ہے،ہم نے جو مشکل فیصلے کرنے تھے کر لیئے،مسلم لیگ ن نے پٹرول کی قیمیں کم کیںان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب مدنی پارک گراونڈمیں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے بعد کھلاڑیوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے 200ڈنر سیٹ تقسیم کئے گئے۔
احمد حسین ڈیہڑ