ملتان‘ خان بیلہ (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق نے معزور لوگوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے جنوبی پنجاب کے تمام پولیس اسٹیشنز میں وہیل چیئر اور ریپ کی سہولت مہیا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے انہوں نے کہا کہ تھانوں میں وہیل چیئر اور ریمپ معذور افراد کی بنیادی ضرورت ہے، سہولیات کی فراہمی سے معذور افراد کا حوصلہ بڑھایا اور انکے احساس کمتری کو ختم کیا جا سکتا ہے ایڈیشنل آئی جی نے تمام ضلعی اور ریجنل افسران کو تمام تھانوں میں فوری وہیل چئیر مہیا کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ پولیس کے وقار کو بلند کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر احسان صادق نے تھانوں میں اساتذہ کو عزت و تکریم سے بٹھانے اور انکے مسائل ترجیحاً حل کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ تھانہ دائرہ دین پناہ میں کسی مسئلہ کے حل کے لیے آئے استاد کو ایس ایچ او کے کمرے میں عزت سے بٹھانے اور چائے پیش کرنے پر ایڈیشنل آئی جی نے اے ایس آئی نور احمد کو پانچ ہزار نقد انعام دیا اور کہا کہ محکمہ کا وقار بلند کرنے والے پولیس افسران داد کے مستحق ہیں۔
اے آئی جی