قاسم باغ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلئے 14کروڑ 40 لاکھ مختص


ملتان(رپورٹ عدنان خان )کھلاڑیوں کو کھیلوں کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے اور سٹیڈیم کو جدید تقاضوں سے مزین کرنے کیلئے تاریخی خصوصیات کا حامل قاسم باغ سٹیڈیم ملتان کی تزین و آرائش کیلئے 14 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کردیئے گئے۔منصوبہ 16 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائےگا۔منصوبے کے تحت گراونڈ کو ملٹی پرپز گیمز( کثیرالمقاصد) کھیل کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔ گراونڈ کی لیزرلیولنگ ،گھاس کی لگانے گراونڈ کی وسیع پارکنگ ، اطراف میں ٹف ٹائل ، شائقین کے بیٹھنے کی جگہ کی مرمت ، اور دکانوں کی دبارہ سے مرمت، نکاسی و فراہمی آب اور جدید تقاضوں پر مشتمل ٹوایلٹ منصوبے میں شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 کے آخر تک منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہوتے ہی یہاں پر کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا جائے گا جبکہ اس کا باقاعدہ آغاز سال 2024 کے شروع میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سٹیڈیم ہذا کی تیزئین و آرائش کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے 14 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ منصوبہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ مکمل کرے گا۔
 قاسم باغ سٹیڈیم

ای پیپر دی نیشن