پیپلزپارٹی کی بلاول بھٹو زندہ باد ریلیاں، مودی کیخلاف نعرے

Dec 20, 2022


ملتان،کوٹ ادو ،منڈا چوک،وہاڑی ، لودھراں (سپیشل رپورٹر، نمائندوں سے)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اقوام متحدہ میںخطاب سے بھارتی سرکار کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے مودی قصائی کا سفاکانہ کردار سامنے لانے پر پاکستانی عوام بشمول کشمیر کی عوام بلاول بھٹو زرداری کی جرات مندانہ و قائدانہ صلاحیت کو سلام پیش کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم،سٹی صدر ملک نسیم لابرضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی, سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ،بابو نفیس انصاری، خالد حنیف لودھی، شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ,حبیب اللہ شاکر،خواجہ عمران, شیخ سلیم,راضیہ رفیق, شگفتہ حبیب,عابدہ بخاری, سحرش تھہیم, ساجد خان, چوہدری یاسین, فرحان دریشک ،سلیم شہزاد, حاجی امین ساجد, رضوان ہانس, خلیل راں, عاشق بھٹہ, رمضان کمبوہ, رانا ذوالفقار کے ٹی جی, قیصر اعوان, نذیر کاٹھیا, ہاشم بابر, طارق شاد, شہزاد خارج, راحیل انجم, نشید عارف گوندل و دیگر نے خواجہ رضوان عالم کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام پریس کلب ملتان سے نواں شہر چوک تک پاکستان زندہ باد بلاول بھٹو زرداری زندہ باد کے نام سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور پاکستان زندہ باد, بلاول بھٹو زرداری زندہ باد ے نعرے اور مودی قصائی مردہ باد بھارت مردہ باد کے نعرے فضا میں بلند کرتے رہے۔ دریں اثناءپیپلز پارٹی وومن ونگ ملتان سٹی کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کے چیرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حق میں ملتان پریس کلب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سٹی صدر وومن ونگ عابدہ بخاری نے کی ریلی میں وومن ونگ ملتان سٹی کی عہداران و کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر خواتین نے بلاول بھٹو کے حق میں اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ریلی میں سمیرا ندیم ،روبینہ سلیم ،شمیم بی بی ،جنت بی بی ،عائشہ ندیم ،زہرا سلیم ،رقیہ شبیر ،کوکب ساجد، حنا پروین ،کوثر شاہین ،سحرش تھہیم ،ایمان زہرہ ،پروین نصیر و دیگر شریک تھیں۔کوٹ ادوسے خبر نگارکے مطابق پیپلزپارٹی کے زیراہتمام ڈویژنل صدرڈی جی خان میرآصف دستی کی قیادت میں " انڈیامردہ بادریلی نکالی گئیجس میں ملک مظہرکشک،عبدالعزیزبھٹی،میرمحمدطارق دستی،ذوالفقاربلوچ،ماماقاسم شہزاد،یونس اطہر،علی اکبرکامریڈ،غلام عباس بھٹہ،ملک محمدشفیع بریار،راناصدیق سمیت سینکڑوں جیالوں اورشہریوں نے شرکت کی،پی پی پی کے کارکنان نے پلے کارڈاٹھارکھے تھے جس پرمودی سرکارمردہ باد،انڈیاکی دہشت گردی نامنظورکے نعرے درج تھے۔منڈا چوک سے نامہ نگارکے مطابقپیپلز پارٹی ضلع مطفرگڑھ کے زیر اہتمام چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کا کھل کر مقدمہ لڑنے اورمودی کو گجرات کاقصائی کہہ کر مخاطب کرنے پر بلاول بھٹو کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔ضلعی جنرل سیکرٹری پیلزپارٹی مظفرگڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک رفیق ابڑیند۔رانا مجاہد۔ڈویڑنل صدر پیپلز لائرز فورم سردار ظفر لغاری ایڈووکیٹ۔ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم سردار اللہ نواز علی زئی ایڈووکیٹ۔ جنرل سیکرٹری ملک جاوید کھورایڈووکیٹ۔ممتاز بھٹی۔ملک بلال کالرو ملک اجمل کالرو،مختیار مستوئی،رائے غضنفر پرھاڑ،احمد خان ودیگر عہدے داران وکارکنان بھی شریک تھے۔وہاڑی سے کرائم رپورٹر کے مطابق چئیر مین پیپلز پارٹی و وزیرخارجہ پاکستان بلاول بھٹو کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویڑن کے تحت ریلی اور اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پیپلزپارٹی پی پی234 کے صدر ملک طاہر حسین اورپیپلز لائرز فورم ملتان ڈویڑن کے سینئر نائب صدر ریحان حیدر غازی نے کی جبکہ مہمان خصوصی پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری رانا غلام مرتضٰی تھے۔ریلی میں محمد حسین لنگاہ،رانا طارق، رانا اکرم، رانا سلیم، ملک باقر، عمر خطاب،میاں اکبر،ساجد وارثی،محمد زاہد،ڈاکٹر قمر قریشی،محمد عمران،ابوبکر قریشی،ملک طلال.رانا بابر،ملک شاہزیب، اور دیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔لودھراںسے خبرنگار، نمائندہ نوائے وقت، ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابقبلاول بھٹو نے گجرات کے قصائی کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا۔ نریندر مودی گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے۔یہ بات ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امداد اللہ عباسی نے سوموار کے روزپاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پریس کلب لودھراں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک طارق ریحان،مہر عرفان،غضنفر مہدی،نذیر احمد،محمد بلال،ملک طیب ،ملک بشیر احمد،شہزاد چوہدری،راﺅ محمد نعیم،محمد وقار بھٹہ،و دیگر نے شرکت کی۔
 ریلیاں

مزیدخبریں