بجلی مراکز منگھوپیر اور ملیر میں قائم‘سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اور لیفٹیننٹ کرنل انور حسین نے معاہدے پر دستخط کئے


کراچی(نیوز رپورٹر)سندھ حکومت اور اے این ایف کے مابین کراچی میں منشیات بحالی کے2 ادارے چلانے کے متعلق معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ صوبائی وزیر محکمہ سماجی بہبود ساجد جوکھیو اور بریگیڈیئر وقار رضوی کی موجودگی میں سیکریٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اور لیفٹنٹ کرنل انور حسین نے معاہدے پر دستخط کئے۔ ایگریمنٹ کے مطابق اے این ایف کے تحت منگھو پیر اور ملیر میں منشیات بحالی کے 2 سینٹر چلائے جائیں گے ۔جب کہ حکومت سندھ فنڈز اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سینٹر پوری سندھ میں قائم کئے جائیں گے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ ادارے چلائے جائیں گے۔ یہ بات انہونے آج منشیات کے عادی افراد کے بحالی کے لئے سینٹر بنانے کے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری، سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود شیرین مصطفی، ڈی جی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اسد ضامن سمیت دیگر نے شریک۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی سینٹر بنائے جائیں گے جن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ سندھ حکومت فنڈز، عمارت اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی جبکہ پرائیویٹ ادارے مینجمنٹ سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے مزید کہا کہ نجی بحالی کے اداروں کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے زریعے ریگیولٹ کیا جائے گا تا کہ یہ نجی ادارے پابند ہوں کے وہ عالمی سطح کا یکساں علاج اور تکنیکی تربیت فراہم کریں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ پارٹنرشپ اسد ضامن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے تمام ضروری پراسیس کو مکمل کریں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے آئندہ پالیسی بورڈ کے اجلاس سے منظوری لیں۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے مزید کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر منشیات کے متعلق مہم چلائی جائے گی۔ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس صوبے میں دیگر اداروں کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے، صوبے کے تمام ایس ایس پیز کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ضلع کے ایس ایس پی کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر تعریفی سند دی گئی ہے۔ جب کے ایک سینئر افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
سندھ حکومت معاہدہ

ای پیپر دی نیشن