کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھارتی جھوٹے دعوں کی قلعی کھول دی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھارت کے جھوٹے دعوں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں انویسٹمنٹ کے دعوے سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے ا±ن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے سے قبل 8.4 ارب کی انویسٹمنٹ ہوئی جبکہ 2021-22 میں یہ آدھی سے بھی کم ہو کر 3.7 ارب رہ گئی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کی جعلی عکس بندی کر رہا ہے جبکہ بھارتی حکومت کے اپنے اعداد و شمار اس دعوے کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ 2 روز قبل ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے چیئرمین چوہدری لال سنگھ نے بھی بھارتی جھوٹ کے حوالے سے ایسا ہی بیان دیا تھا۔انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران 'گڈ گورننس' اور 'احتساب' کے بی جے پی کے دعووں کو جھوٹ کے ایک پلندہ قرار دی تھا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں نے جموں و کشمیر کی پوری معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے جس سے نوجوان میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔
 محبوبہ مفتی

ای پیپر دی نیشن