قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز نے بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیرکیخلاف درخواست مستردکرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) قائد اعظم یونیورسٹی کی اراضی پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست مسترد کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز نے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے یونیورسٹی پروفیسرز کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے سماعت مکمل کر کے 12 دسمبر کو مختصر فیصلہ سنایا جبکہ تفصیلی فیصلہ تاحال جاری نہیں ہوا۔
فیصلہ چیلنج

ای پیپر دی نیشن