اسلا م آبا د (فر حا ن علی )سا بق سیکر ٹر ی الیکشن کمیشن کنور دلشادنے کہا ہے کہ وفا قی کا بینہ کی جانب سے اسلا م آبا د کی یو نین کو نسلز کی تعداد 101سے بڑ ھا کر 125کر نے کی منظور ی جلد با زی میں دی ہے جبکہ الیکشن کمیشن جب انتخا با ت کا شیڈول کر دیتا ہے تو اس پر الیکشن کمیشن انتخا با ت کرانے کا پا بند ہو تا ہے ۔ نو ائے وقت سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے سابق سیکر ٹر ی الیکشن کمیشن کنو ر دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسلا م آبا د کے بلد یا تی انتخا با ت کے لئے تما م تر تیا ریا ں مکمل کرلی ہیں اور اس سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے بلد یا تی الیکشن کے لیے شیڈ ول بھی جا ری کیا ہو ا ہے شیڈول کے مطا بق اسلا م آبا د کے بلد یا تی الیکشن میں 10دن با قی ہیں اس صورتحا ل میں الیکشن ملتو ی کر نا ممکن نہیں ہے ۔سابق سیکر ٹر ی الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے مز ید کہا کہ اسلا م آبا د کی یو نین کو نسلز بڑ ھا نے کی سمر ی ابھی وفا قی کا بینہ نے منظور ی دی ہے اس کے بعد منظور ی کے لیے صدر پا کستان عارف علوی کے پا س سمر ی جا ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وفا قی کا بینہ کی جا نب سے سمر ی کی منظور ی پر سٹینڈ لے سکتا ہے ۔ کیو نکہ الیکشن کمیشن کے اسلا م آبا د کے بلدیا تی الیکشن کی تیا ریو ں پر خطیر رقم خر چ ہو ئی ہے اس تما م تر صورتحا ل کے پیش نظر اسلا م آبا د کے بلد یاتی الیکشن مو خر کر نا ممکن نظر نہیں آتا ۔
کنور دلشاد