اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے پی ٹی آئی کی رکن شاندانہ گلزار کو ڈی سیٹ کرکے روحیلہ حامد کو رکن قومی اسمبلی نوٹیفائی کرنے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست میں اٹارنی جنرل آف پاکستان سے معاونت طلب کرلی گئی۔گذشتہ روز شاندانہ گلزار کی درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سید احسن شاہ عدالت پیش ہوئے، درخواستگزار وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے معزز عدالت کے پندرہ نومبر کے حکمنامہ پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کریں، عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا۔
نوٹیفائی کیس
پی ٹی آئی رکن شاندانہ گلزار کو ڈی سیٹ کرکے روحیلہ حامد کونوٹیفائی کرنے کا کیس
Dec 20, 2022