اسلام آ باد ( نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفرالدین محمود نے کہا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی ) اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) کا نمایاں بین الاقوامی اثر و رسوخ ہے،یہ ترقی پذیر ممالک کو بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مو¿ثر طریقے سے مدد کر سکتے ہیں۔ پاکستان بی آر آئی سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفرالدین محمود نے کئی سا ل چین میں تعلیم حاصل کی ہے اور خود کو ''چائنا میڈ اسٹوڈنٹ'' کہتے ہیں۔ انہوں نے فورم کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ بی آر آئی، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، اور گلوبل سیکورٹی انیشیٹو سبھی بہت اہم ہیں اور ان میں اگلے 100 سالوں میں دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے خاص طور پر جے ایکس یو ایس ٹی اور پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے مشترکہ طور پر قائم کردہ ''22'' ٹیلنٹ ٹریننگ ماڈل کی توثیق کی، اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں فریقین کے درمیان تبادلے اور تعاون کو تقویت ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق اپنے خیرمقدمی کلمات میں جے ایکس یو ایس ٹی کے صدر وین ہیروئی نے فورم کے لیے اپنی امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور چین کے تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئے اور زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کا موقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی وزارت تعلیم کے سیکرٹریٹ آف انٹرنیشنل اینڈ ریجنل سٹڈیز کے ڈائریکٹر لوو لن نے کہا کہ چین اور پاکستان نے دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں اور افراتفری کے دوران ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور آگے بڑھے، جو ہماری غیر متزلزل دوستی کا ثبوت ہے۔ '' انہوں نے جے ایکس یو ایس ٹی کے پاکستان اسٹڈیز سنٹر کی مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنے اور یونیورسٹی کے اعلیٰ مضامین کو یکجا کرکے ایک مخصوص تھنک ٹینک پلیٹ فارم بنانے کی کوششوں کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔چین پاک جڑواں شہروں، سکولوں اور ہسپتالوں کے قیام کو فروغ دینے اور مزید نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ پاک چین کمیونٹی کی تعمیر میں نئی تحریک پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔