اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران گزشتہ برس 2021ءکے مقابلے میں اشیائے خورو نوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال (23-2022) کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران جولائی سے نومبر خوراک کے درآمدی بل میں گزشتہ برس کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 1.63 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ رواں برس کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران خوراک کی درآمد پر مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ خرچ ہوا۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر یعنی 237 ارب روپے کی اضافی خوراک درآمد کی گئی۔ دوسری جانب موبائل فونز، کاروں اور پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 66 فیصد کمی کے ساتھ 29 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رہا۔ رواں برس جولائی سے نومبر کے درمیان موٹر گاڑیوں کی درآمدت پر 48 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔ اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل بھی 8 فیصد کمی کے ساتھ 7 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا۔
شماریات
رواں برس اشیاءخوردونوش کی درآمد میں 1.63 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات
Dec 20, 2022