ڈومیسٹک ورکر ‘ بھٹہ مزدوروں کے مسائل فوری حل کئے جائےنگے:نبےل جاوےد


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی سیکرٹری لیبر و ہیومین ریسورس ڈیپارٹمنٹ نبیل جاوید نے کہا ہے کہ صنعتی ورکروں کی فلاح و بہبود اور ان کی طبی سہولیات کےلئے پنجاب حکومت اقداما ت کر رہی ہیں ڈومیسٹک ورکر اور بھٹہ مزدوروں کے مسائل کو بھی فوری طور پر حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی سی آفس میں اجلاس میں کیا جس میں ڈپٹی کمشنر طارق بسراء، ڈی جی لیبر ارشد منظور ،ڈائریکٹر لیبر عمران حیدر ٹیپو ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر اسحاق حیدر سومرو ، بھٹہ ورکر فیڈریشن کے رہنماءچوہدری عبدالرحمن عاصی ،میاں اورنگزیب ،اسد الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے سیکرٹری لیبر نے کہا کہ ڈومیسٹک ورکر کو سوشل سکیورٹی اور ورکر ویلفیئر بورڈ میں رجسٹرڈ کیا جائےگا۔سیکرٹری لیبر نے لیبر آفس کا دورہ کیا ۔ بعدازاں سیکرٹری لیبر سوشل سکیورٹی ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن