سیلاب تباہ کاریاں: کپاس ، اشیائے خورد و نوش درآمد کرنا پڑیں گی: اعجاز احمد ناگرہ


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بھاری مقدار میں کپاس اور اشیائے خورد و نوش درآمد کرنا پڑیں گی جسکی وجہ سے کرنٹ اکا¶نٹ کا خسارہ 10 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کر جائے گا۔ موجودہ حالات میں حکومت کے پاس وسائل کی کمی کی وجہ سے فوڈسیکورٹی کا مسئلہ مزید سنگین ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب اور دیگر وجوہات کے سبب کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد کمی آئی ہے جبکہ چاول کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہوئی ہے اور سندھ کے مختلف اضلاع میں اب بھی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گندم کی کاشت ناممکن ہے جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہو گی۔ اس صورتحال میں ٹیکسٹائل اور چاول کی برآمدات متاثر ہونگی۔ان حالات میں جب ملک میں ڈالروں کا بحران ہے توگرتی ہوئی تیل اور دیگر اشیاءکی قیمتیں ملکی خزانے کو کچھ سہارا دے سکتی ہیں مگر یہ یقینی نہیں ہے۔ زرعی شعبہ ارباب اختیار کی عدم توجہ، غلط پالیسیوں، قرضوں کی عدم فراہمی، مہنگے مداخل، موسمیاتی تبدیلی، کمزور انفراسٹرکچر، پانی کی چوری، غیر معیاری زرعی ادویات اور بیج اور ریسرچ وجدت کے فقدان کی سزا بھگت رہا ہے۔اسکی وجہ سے پیداوار کم ہوتی جا رہی ہے اور دیہی علاقوں میں غربت بڑھ رہی ہے جو بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سبب بن رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن