کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر39 فیصدکی کمی ریکارڈ

Dec 20, 2022


اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی)ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر39 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومیوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں 55143 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 90312یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،نومبرمیں ملک میں 15444یونٹس کاروں کی فروخت ہوئی جو اکتوبرکے مقابلہ میں 39 فیصدزیادہ ہے۔
، اکتوبرمیں ملک میں 11129 یونٹس کاروں کی فروخت دیکھنے میں آئی تھی، گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں روں سال نومبرمیں ملک میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر1 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ سال نومبرمیں ملک میں 15351یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جورواں سال نومبرمیں بڑھ کر 15444یونٹس ہوگئیں۔

مزیدخبریں