عمران خان ہی قوم کو ترقی کی راہ پر لے جاسکتے ہےں:جلیل احمد شرقپوری

Dec 20, 2022


شرقپور شریف(نامہ نگار) سابق ضلع ناظم شیخوپورہ صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے پریس کانفرنس میں موجودہ ملکی حالات پر گفتگو کرتے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر تنقید کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرنا بہانے بازی ہے جو کہ مناسب نہیں ہے، چوہدری پرویز الٰہی کے پاس یہ جو 10، 11 سیٹیں ہیں یہ عمران خان کی امانت ہیں، چوہدری پرویز الٰہی اگر اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹیں گے تو اپنی سیاست اپنے ہاتھوں ختم کر لیں گے۔ 
عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہےں جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر قوم کو ترقی کی راہ پر لے جاسکتے ہےں۔

مزیدخبریں