جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے کہ مسلمان اعلیٰ روایات کے امین ہیں جن کے خلاف کیا گیا منفی پراپیگنڈا اپنی موت آپ مررہاہے مسلم امہ کو متحد ہو کر ثابت کرنا ہوگا کہ ہمارے پاس انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے پوری دنیا سے بہتر نظام موجود ہے اسلام آفاقی مذہب ہے جس میں بھائی چارے کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا ہے۔
ہمیں اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنا اور اس پر عملدر آمد یقینی بنانا ہوگا تبھی ہم اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ بحال کرسکتے ہیں۔