لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں ریسرچ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد شیروانی، ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈین ریسرچ یو ایم ٹی ڈاکٹر سمیہ شاہد، رجسٹرار سلیم عطا، کنٹرولر امتحانات حسیب حیدر، ڈینز، ڈائریکٹرز سمیت فیکلٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔خیالات کا اظہار کرتے چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ یو ایم ٹی نے تحقیق کی وجہ سے پاکستان میں پہلی نجی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کیا ہے جس پر میں یو ایم ٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ تحقیق کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے لہذا ہمیں ہر تمام شعبہ جات میں ریسرچ کرکے ملکی حالات میں بہتری لانی ہوگی۔ڈاکٹر مختار نے بتایا کہ یونیورسٹیوں کو آج کی دنیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ تحقیقی مقالے لکھنا اچھا ہے لیکن ہمیں اس تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو معاشرتی و معاشی مسائل کا حل پیش کر سکے؛ چیئرمین ایچ ای سی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی دو ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے جا رہا ہے ایک کراچی اور دوسرا لاہور میں جس سے ہائرایجوکیشن کمیشن اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لا سکے گا۔ڈاکٹر مختار نے وسائل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وسائل کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ باہمی تعاون کے منصوبوں پر کام کیا جائے اور تمام یونیورسٹیز کے ماہرین کے ذریعہ وسائل کے اشتراک پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے۔ چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں 100 میلن سے زائد روپے یونیورسٹیوں کو دیے جائینگے تاکہ ایمپیکٹ فل ریسرچ کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ یونیورسٹیوں کو چاہئیے کہ خود کی چھوٹی کمپنیاں بنا کر تحقیق کے ذریعے بنائی پراڈکٹس سے ملک و قوم کی خدمت کریں؛ ڈاکٹر مختارصدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے کانفرس سے خطاب کرتے ڈاکٹر مختار احمد کا یو ایم ٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یو ایم ٹی ایک ریسرچ یونیورسٹی ہے جو حقیقی معنوں میں ریسرچ پر مبنی تعلیم کو فروغ دے کر پاکستان کی پہلی نجی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کیا ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی معاشرے کو درپیش مسائل کے جدید تحقیق کے ذریعے بہترین حل کے لیے پوری طرح اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔یو ایم ٹی مسلح افواج کے لیے کم لاگت کے جدید یونیفارمز اور حکومت پاکستان کے کم لاگت والے مکانات کے کامیاب منصوبے پر بھی حکومت کے ساتھ مل کر چکی ہے، لہذا ایچ ای سی کو چاہئیے یو ایم ٹی جیسے اداروں کو مزید سپورٹ کرکے ریسرچ کے نظام کو مزید بہتر بنائیں؛ ابراہیم مراد۔صدر یو ایم ٹی کا مزید کہنا تھا کہ ریسرچ کے ذریعے ریئل ورلڈ ایمپیکٹ حاصل کرنا ہے یو ایم ٹی کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ یو ایم ٹی نے پچھلے تین سے چار سال میں %400 گروتھ کی ہے اور اس کا سہرا فکلٹی کے سر ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور ریئل ورلڈ ایمپیکٹ کے ذریعے ہمیں ایسے گریجویٹس تیار کرنے چاہئیں جو ملازمت کے متلاشیوں کے بجائے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والوں کی کمیونٹی بنانے میں مدد کریں؛ ابراہیم مراد۔کانفرنس میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں چیئرمین ایچ ای سی نے فیکلٹی ممبران کو ایچ ای سی کی طرف سے تحقیق کے حوالے سے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کو تقریب کے اختتام پر اعزازی سوینئر بھی پیش کیا۔
ریئل ورلڈ ایمپیکٹ نتائج کےلئے بنیادی ، اپلائیڈ ریسرچ کو یکجا کرنا ہوگا: چیئر مین ایچ ای سی
Dec 20, 2022