لاہور (خصوصی نامہ نگار) سبزیوں اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں اچانک آسمان کو چھو رہی ہیں۔ پیاز، ٹماٹر، آلو و دیگر سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ عام مارکیٹ میں آٹے کی قلت تاحال برقرار ہے۔
قرارداد