لاہور (نامہ نگار) سند ر کے علاقہ میں فیکٹری منیجر نے خاتون ورکر کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتاےا جاتا ہے مقامی فےکٹری مےں کام کرنے والی (الف ک) کو فےکٹری منیجر شوکت علی ہراساں کرتا تھا ۔گزشتہ روز سندر اڈہ پر شوکت علی، وقار اور ان کا اےک نامعلوم ساتھی خاتون کو زبردستی کار مےں بٹھا کر لے گئے۔ وقاراس کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اوکاڑہ، بچے اور گجرات میں خاتون کو نشانہ بنایا گیا۔ اوباش شخص نے گن پوائنٹ پر آٹھ سالہ بچے کو زیادتی، بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 46 ٹوایل کے رہائشی محمد آفتاب حسین کا 8 سالہ بیٹا (ع) گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک اوباش شاہ میر ولد منور حسین اُسے ورغلا پھسلا کر احاطہ میں لے گیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گجرات میں شادی شدہ خاتون سے بلیک میل کر کے زیادتی کی گئی، نواحی گا¶ں ٹھٹہ موسیٰ کی رہائشی سے ملزم ظہیر احمد نے بلیک میل کر کے دھمکیاں دیکر مختلف اوقات میں ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مقدمہ درج کر لیا۔
زیادتی