اپنے خون سے مصوری کرنے والا فلپائنی فنکار


 منیلا(نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پر فلپائن کے مصور کا چرچا ہے جو کسی روغن کی بجائے اپنے خون سے تصاویر بناتے ہیں۔ 52 سالہ ایلیٹوسِرکا فلپائن میں اپنے سٹوڈیو میں اپنے ہی لہو سے تصاویر بناتے ہیں اور اسے بہترین میڈیئم قرار دیتے ہیں۔ لیکن ایلیٹو کے کام کی پذیرائی کم اور اس پر تنقید زیادہ ہوئی ہے۔ لیکن انہیں اس کی کوئی پروا نہیں۔ایلیٹو سرکا انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئے جبکہ سکول تک رسائی اور پینٹنگ کا مہنگا سامان بھی ان کی پہنچ سے بہت دور تھا۔انہوں نے ٹماٹر کے رس اور دیگر پھلوں کے جوس کو پینٹنگ میں استعمال کیا۔ نوجوانی میں انہیں اپنے ہی خون کا خیال آیا جسے وہ اب بھی پینٹنگ کے لیے ایک بہترین روشنائی تصور کرتے ہیں۔
خون /مصوری

ای پیپر دی نیشن