تہران (اے پی پی) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے ایران کی سرکاری نیوزایجنسی ارنا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز سروان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایران کی مسلح افواج اسلامک ریوولوشنری گارڈ کارپس کے 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ایران/ جاں بحق