اسلام آباد (آئی این پی) عالمی غربت انڈیکس میں پاکستان 116 ممالک میں 92 ویں نمبر پر ہے۔ شرح غربت دوبارہ بڑھ کر 35.7 فیصد ہو گئی۔ پاکستان میں خوراک کی قیمتوں میں 31.20 فیصد اضافہ ہوا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسندوں کی تخریبی سرگرمیاں‘ پڑوسی ملک افغانستان میں تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خوراک کی حفاظت کو پہلے ہی چیلنجز کا سامنا تھا لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ آسمان کو چھوتی مہنگائی نے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی موسمی حالات ‘ خشک سالی اور بے قاعدہ بارشوں نے بھی خوراک کی پیداوار کو کم کر دیا۔ کھادوں کی کمی پیداوار میں کمی کا باعث بنے گی‘ جس سے خوراک کی طلب اور رسد متاثر ہو گی اور اس کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں متاثر ہوں گی۔
غربت کی شرح