اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی معلومات چھپانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ شہری محمد ساجد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ کرے گا۔ عدالت نے عمران خان ، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کر رکھی ہے۔
ٹیریان