چین کی طرف سے افغانستان کے شہر زرنج کے 400خاندانوں میں امداد تقسیم

زرنج (شہنوا) افغانستان کے مغربی صوبہ نمروز میں افغان حکام نے چین کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بناء پر عطیہ کردہ امداد 400 مستحق خاندانوں میں تقسیم کر دی ہے۔ مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کے صوبائی ڈائریکٹر صدیق اللہ نصرت نے بتایا کہ ہم نے صوبائی دارالحکومت زرنج شہر میں 400 بے سہارا خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی امداد تقسیم کی ہے۔ امدادی پیکیج میں چاول اور گندم سمیت خوردنی اور غیر خوردنی اشیاء شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...