لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں برس 2022میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلئے۔ کپتان بابر اعظم ایک سال میں ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی ہیں ، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 45رنز کی اننگز پر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔،اس سے قبل یہ کارنامہ سابق کپتان یونس خان 2مرتبہ جبکہ انضمام الحق ، محمد یوسف، اظہر علی اور محسن خان ایک ایک بار سرانجام دے چکے ہیں،بابر کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر صرف3کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں اس برس 1000رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
جن میں انگلش کرکٹر جوروٹ ، جونی بیرسٹو اور آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ شامل ہیں۔