باسکٹ بال فیڈریشن کا پاکستان سپورٹس بورڈ سے الحاق 


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا اور فیبا ایشیا   سے الحاق کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ سے بھی الحاق ہوگیا ۔ وفاقی وزیر براے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کی صدارت میں  پی ایس بی کے بورڈ کے 26ویں  اجلاس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈر (ر)افتخار منصور اور سیکرٹری جنرل خالد بشیر کی قیادت میں  ملک میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات اور متعدد ٹورنامنٹس کے انعقاد کو خصوصی طور پر سراہا گیا ۔
جبکہ بورڈ اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کیساتھ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے الحاق کی منظوری بھی دیتے ہوے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد باسکٹ بال فیڈریشن قومی اور انٹرنیشنل سطح پر واحد نماندہ تنظیم ہے جو باسکٹ بال کھیل کی ترقی کیلے ہر قسم کے اقدامات کر سکتی ہے جبکہ ملک میں باسکٹ بال کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژن کو بھی فیڈریشن سے اجازت لینا لازمی ہوگی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...