دورہ کٹاس راج مندر کیلئے بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے: پاکستان 


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پاکستان ہائی کمشن نئی دہلی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو چکوال میں شری کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کیلئے ویزے جاری کر دیئے۔ 96 ویزے جاری کئے۔ بھارتی ہندو یاتری آج 20 سے 25 دسمبر کٹاس راج چکوال کا دورہ کریں گے۔ بھارت سے سکھ‘ ہندو یاتریوں کی بڑی تعداد مذہبی تہواروں کیلئے پاکستان آتی ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن باقاعدگی سے سکھ‘ ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...