دھمکیوں اور بھتے کے مطالبات‘ چینی کمپنی کی سندھ حکومت سے سکیورٹی بہتر بنانے کی درخواست


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چینی کمپنی نے مسلح افراد کی جانب سے عملے کو دھمکیاں دینے اور بھتے کا مطالبہ کیے جانے پر حکومت سندھ سے سکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ بجلی کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن پر کام کرنے والی چینی کمپنی کی جانب سے حکومت سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ٹی پی 1000 منصوبے میں گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر کام کر رہی ہے۔ حکومت سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع ملیر میں کام کرنے والے عملے کو نامعلوم مسلح افراد نے دھمکیاں دیں اور رقم کا مطالبہ کیا۔ نامعلوم مسلح افراد منصوبے پر کام کرنے والے سب کانٹریکٹرز سے بھی رقم طلب کر رہے ہیں۔ چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو لکھے خط میں کہا کہ پولیس اور رینجرز کو بھی خط لکھ کر آگاہ کر چکے ہیں۔ ٹرانسمیشن لائن اپ گریڈیشن منصوبے کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...