ذاتی مفادات کیلئے اسمبلیاں توڑنا ڈکٹیٹر کی روایت ہے:خواجہ عمران نذیر 

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک،علی پرویز ملک ایڈیشنل سیکرٹری اطاعات عامر خان،صبغت اللہ سلطان،سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے اسمبلیاں توڑنا ڈکٹیٹر کی روایت ہے۔ اسمبلیاں توڑنے کا مقصددباؤبڑھا کر نااہلی اور گرفتاری سے بچنا ہے۔فردواحد کی ضد پر 2 اسمبلیوں کے انتخابات کے نتائج متنازعہ ہوں گے۔ عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔ وہ عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ بہت جلد پی ٹی آئی قصہ ماضی بن جائے گی اور لوگ عمران خان کو بھول جائیں۔ تحریک انصاف سیاسی بونوں اور بیروزگاروں کا ٹولہ ہے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بڑک ماری تھی۔ عنقریب اس سے بھی یوٹرن لیں گے۔ پرویز الٰہی اور تحریک انصاف کے ارکان خود عمران خان کے فیصلے کیخلاف ہیں۔ عمران خان خود بیروزگارہے۔ پرویز الٰہی اور اپنی جماعت کے باقی لوگوں کو بھی بیروزگار کرنا چاہتا ہے۔پاکستان کی موجودہ معاشی حالات کے ذمہ دار عمران خان اور انکی نالائق ٹیم ہے۔

ای پیپر دی نیشن