اسلام آباد (آئی ا ین پی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک مرتبہ پھر پنجاب کی سیاسی صورتحال اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیدیا۔ قائد اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے ایوان صدر میں تقریب کی ریکارڈنگ ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ تقریب سے قبل صدر مملکت اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے اسحاق ڈار کو پیغام دیا جبکہ وزیر خزانہ نے عارف علوی کو اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومتی موقف سے آگاہ کیا۔
صدر، اسحاق ملاقات