ہلوکی:کھلے پھاٹک پر رکشہ کو ٹکر،انجن،2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 2جاں بحق


لاہور+ملتان (نیٹ نیوز+سپیشل رپورٹر) لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ پیش آگیا جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ہلوکی کے قریب پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے ےپیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے ریلوے کراسنگ پر اچانک رکشہ ٹرین کے سامنے آگیا۔ ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک ٹوٹ جانے کی وجہ سے لاہور سے کراچی کیلئے ٹرین آپریشن عارضی طورپر بند ہو گیا۔
ٹرین حادثہ

ای پیپر دی نیشن