عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہےں :افشاں صابر


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر وفاقی محتسب میڈیم افشاں صابر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے محکموں میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے محتسب کے ادار ے کا کردار دن بدن اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے اس ادارے میں بغیر کسی وکیل کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیسکو واپڈا سرکل آفس شیخوپورہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر سپریٹنڈنٹ انجینئر ذوالفقار علی بلوچ ، ایکسینز عابد حسین گجر ،راشد سومرو ،سرکل یونین چیئر مین رانا شفیق بھی موجود تھے اس موقع پر 28 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی جس میں 25 پر فیصلے کیے گئے جس میں زیادہ تر درخواستیں میٹر کی تبدیلی ،بجلی کے بلوں کی اقساط اور زائد بلوں کے بارے میں تھی جس پر فوری احکامات جاری کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...