کاٹی ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس،ایس ایم تنویر متفقہ طور پر سرپرست اعلیٰ مقرر  


کراچی( کامرس رپورٹر) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کاٹی کے صدر فراز الرحمان، ایس ایم منیر کے صاحبزادے ایس ایم تنویر، سینیٹر عبد الحسیب خان، کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیر چھایا، سابق چیئرمین و صدور مسعود نقی، فرحان الرحمان،ایس ایم یحیٰ، شیخ فضل جلیل، احتشام الدین، راشد احمد صدیقی، سید فرخ مظہر، زاہد سعید، دانش خان، سلیم الزماں، شیخ عمر ریحان، طارق ملک، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی،مجلس عاملہ کے اراکین اور کثیر تعداد میں کاٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم ایس ایم منیر کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تاہم اجلاس میں سرپرست اعلیٰ کے عہدے کیلئے زبیر چھایا کی جانب سے ایس ایم منیر مرحوم کے صاحبزادے ایس ایم تنویر کو نامزد کیا گیا، جسے تمام ممبران نے متفقہ طور پر کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ تقریب سے کاٹی کے نو منتخب سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاٹی ملک کی سب سے بڑی اور فعال ٹریڈ باڈی ہے، جس کی سرپرستی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ممبران نے مجھ پر جس اعتماکا اظہارکرتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی ہے اور جس طرح  میرے والد نے خدمت کے مشن کو جاری رکھا ہوا تھا تمام ممبران کو یقین دلاتا ہوں کہ ان شاء اللہ ایس ایم منیر کی وراثت میں حاصل ہونے والے تجربے سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کاٹی کو ملک کی بہترین ٹریڈ باڈی کے طور پر منوانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر نے اپنی زندگی کا 80 فیصد وقت کاٹی کو دیا، ان کی خدمت کے نتیجے میں لوگ آج انہیں عزت و احترام سے یاد کررہے ہیں۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر فرازالرحمان نے کہا کہ نئے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر کی بطور کاٹی کے سرپرست اعلیٰ کے چناؤ نے ایک مرتبہ پھریہ ثابت کردیا کہ کاٹی ایک فیملی کی طرح ہیاور ایس ایم منیر کے وژن کے مطابق اس میں عہدوں کے بجائے خدمت کی اہمیت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس ایم تنویر بھی اس ہی سرپرستی سے نوازیں گے جس طرح آپ کے مرحوم والد نیاپنی زندگی میں کاٹی کی فرمائی۔ ایس ایم تنویر کی جانب سے کاٹی کی سرپرستی قبول کرنے سے کاٹی مزید ترقی کی منازل طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ زبیر چھایا کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ممبران نے متفقہ طور پر ایس ایم تنویر کو کاٹی کا سرپرست اعلیٰ تسلیم کیا ہے جو کہ کاٹی کی یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔فراز الرحمان نے کہا کہ کاٹی میں زبیر چھایا نے ہمیشہ رہنمائی کی اور ایس ایم منیر نے اپنی زندگی میں متعدد بار زبیر چھایا کو اپنا نائب مقرر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم تنویر اور زبیر چھایا کی قیادت میں کاٹی متحد ہے۔ سینیٹر عبدالحسیب خان نے کاٹی کے نئے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر کو اپنی اور تمام ممبران کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ ایس ایم تنویر اس عہدے کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ زبیر چھایا نے ایس ایم منیر بھائی جان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی انتھک محنت سے کاٹی کو پاکستان کے بہترین صنعتی علاقوں میں شمار کرایا۔ ایس ایم منیر کی تربیت اور رہنمائی کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایس ایم تنویر ایس ایم منیر کے بہترین جانشین ثابت ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کاٹی کے سابق چیئرمین، صدور اور ممبران نے بھائی جان ایس ایم منیر مرحوم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کر تے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیر نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے اپنی زندگی وقف کردی، اور ان کا دل صرف کراچی اور کاٹی کے لئے ہی دھڑکتا تھا۔کاٹی اور کراچی کی بزنس کمیونٹی کی والہانہ عقیدت اور محبت اس بات کی غماز ہے کہ انہیں بھی اتنی ہی محبت تھی جس کا وہ اظہار کرتے تھے۔
کاٹی 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...