انڈس موٹرزکا پیداوار عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان 

Dec 20, 2022


کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میںڈالر کی عدم دستیابی کے باعث خام مال کی در آمد سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے اور معروف کار ساز کمپنی انڈس موٹرز(ٹویوٹا) نے پاکستان میں اپنی پیداوار عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انڈس موٹرز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو لکھے گئے ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے میکانزم کے باعث کمپنی کو سی کے ڈی اور دیگر آٹو پارٹس کی در آمد میںشدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایل سیز نہ کھلنے کے باعث کمپنی کیلئے اپنے پلانٹ کو رواں رکھنا مشکل ہوگیا ہے،کمپنی اعلامیہ کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پورٹ قاسم پر واقع پلانٹ کو 20دسمبر2022 سے 30دسمبر2022تک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں