انیشنل سیونگز،نئے بانڈز پر 700 ارب کی بچت کاہدف حاصل


سلام آباد (کامرس ڈیسک) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں نئے بانڈز کے اجرا سے 700 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا۔ڈائریکٹوریٹ کے ایک سینئراہلکارنے میڈیا کوبتایاکہ یکم جولائی تا یکم دسمبر2022 سی ڈی این ایس نے نئے بانڈز کے اجرا سے 700 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔انہوں نے کہاکہ جاری مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے مجموعی طورپر1.3 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا نظرثانی شدہ ہدف مقررکیاہے۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کے موجودہ رحجان اور ملک میں بچتوں کے فروغ کیلئے سی ڈی این ایس نے پرجوش ہدف مقررکیاہے، گزشتہ مالی سال کے دوران سی ڈی این ایس نے 1250 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن