پیپلزپارٹی ملک کی مسیحی برادری کے حقوق کی ضامن ہے: قمرزمان کائرہ

Dec 20, 2022


گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پیپلزپارٹی ملک کی مسیحی برادری کے حقوق کی ضامن ہے، پارٹی منشور میں اقلیتوں کے حقوق کی مکمل ضمانت دی گئی ہے کیوں کہ اقلیتیں پاکستان کی عکائی ہیں جن کو بنیادی حقوق دینا ہمارا فرض ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما قمرزمان کائرہ نے اپنے ڈیرہ لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے ضلعی صدر صفدر سہوترا کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور دفاع کے لیے پوری قوم کا بھرپور ساتھ دیا  چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بھی مسیحی برادری کو برابر ی کے حقوق دئے۔
 جبکہ اب پارٹی چیئرمین وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی اقلیتوں کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں ، اس موقع پر قمرزمان کائرہ نے اقلیتی وفد کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔  

مزیدخبریں