واربرٹن(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر ولیگی ایم این اے چودھری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کسی صورت اسمبلی نہیں توڑیں گے جبکہ عمران خان نے ملک کی نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے ،تحریک انصاف نے معیشت کو تبا ہ کر کے ملک کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی وہ ٹائون کمیٹی واربرٹن میں نادرا سنٹر کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چودھری عاصم رندھاوا ،حاجی اکرم آرائیں ،شیخ محمود احمد قاضی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا کیونکہ سیاسی استحکام کئے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ واربرٹن گردونواح کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے بوائز کالج کا قیام نادرا آفس کا قیام واربرٹن سے ننکانہ روڈ ٹائون کمیٹی سڑک کا افتتاح کیا گیا افتتاح کے بعد نادرا آفس نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ واربرٹن انٹر چینج کی منظوری ہوچکی ہے جس پر کام جاری ہے ۔