شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک کی قیاد ت میں وفد نے ملاقا ت کی جس میں مسلم لیگ (ق ) کے رہنما چودھری وقاص حیدر ، چودھری تنویراحسن ، چودھری رمیض ورک ،چودھری فیضان مان ،رضا فاروق واہلہ سمیت دیگرنے شرکت کی ملاقات کے دوران ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال ، 23 دسمبر کو اسمبلیوں کے تحلیل ، ضلع میںجاری ترقیاتی پراجیکٹ، تحریک انصاف اور (ق ) لیگ کی تنظیمی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری وقاص حیدر ورک نے کہاکہ ملک میں جاری بحران کے تسلسل کو روکنے کیلئے پی ڈی ایم اتحاد کو عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے خرم شہزاد ورک کی قیاد ت میں وفد کی ملاقا ت
Dec 20, 2022