اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران4136 ڈرائیوروں کے چالان کردیئے لین وائلیشن پر461، ریڈ سگنل کی خلاف ورزی پر107،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر297 ،بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرنے پر385 ، کمر عمر ڈرائیورز کو27اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر478 افراد کو چالان ٹکٹ جاری کئے ، اسی طرح ون وے کی خلاف ورزی پر13،گاڑی روڈ کی غلط سمت میں چلانے پر90 ، زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی پر07،پریشرہارن کے استعمال پر07،کالے شیشوں کے استعمال پر136،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو27، فینسی نمبر پلیٹ پر213،اوور لوڈنگ پر319جبکہ دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر509افراد کے چالان کئے گئے62گاڑیوں اور موٹر سائیکلزکے بھی چالان کیے گئے۔
اسلام آباد میں24گھنٹوںکے دوران4136 ڈرائیوروں کے چالان
Dec 20, 2022