اسلام آباد(نا مہ نگار)حکومت پاکستان اور وفاقی وزیر پاور ڈویژن انجینئر خرم دستگیر خان کی ہدایات اور کاوشوں کی بدولت آئیسکو ریجن میں آٹو میٹیڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر(اے ایم آئی) کا نفاذ تیزی سے جاری ہے، ابتدائی طور پر ڈیٹا سینٹر کی بلڈنگ اور دیگر تنصیبات کاکام تیزی سے جاری ہے، پہلے مرحلے میں راولپنڈی سٹی سرکل، راولپنڈی کینٹ سرکل اور آئیسکو کے تمام انڈسٹری ٹیرف کے حامل صارفین اور ہائی لاسز فیڈرز کواے ایم آئی میٹرنگ پر منتقل کیا جائے گا اور اس اقدام کا براہ راست فائدہ صارفین اور آئیسکو دونوں کو ہو گا۔خود کار سو فیصد درست اور بروقت میٹر ریڈنگ ممکن ہو گی جس کے باعث میٹر ریڈنگ پر آنے والے اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہو گی ، بجلی چوری،ٹرپننگ، میٹر کی خرابی یاسسٹم پر آنے والے فالٹ کی بروقت اطلاع خود کار طریقے سے ڈیٹا کنٹرول سینٹر کو ملے گی اور بلاتاخیر متعلقہ ایس ڈی او کو ضروری کاروائی کے لئے ہدایات جاری کر دی جائیں گی جس کے باعث قلیل وقت میں کمپلینٹ کو کلیئر کیا جا سکے گا۔صارفین موبائل ایپ کے ذریعے اپنی بجلی کھپت کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر کے اپنے بجلی کے بل کو کنٹرول میں رکھ سکیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے باعث میٹرز اور ٹرانسفارمرز پر لوڈ کی ڈیٹا سینٹر سے24گھنٹے مانیٹرنگ ہو گی جس کے باعث ٹرانسفارمرز اور بجلی میٹرز کے جلنے کی شرح میں ایک واضح کمی واقع ہو گی اور ادارے کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔
ہائی لاسز فیڈرز کو مرحلے وار اے ایم آئی میٹرنگ پر منتقل کیا جائیگا، ڈاکٹر امجد
Dec 20, 2022