اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی، وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود، معاون خصوصی وزیراعظم سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم،معاون خصوصی وزیراعظم سردار شاہ جہان یوسف پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سجاد اعوان، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر، سید رفیع اللہ شیرازی، قاری محبوب الرحمن نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر رضوان قاضی،جنرل سیکرٹری حسین احمد چوہدری،سینئیر نائب صدر فرح مہ جبین سمیت نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں رہنمائوں نے کہا عدلیہ اور پریس کا مضبوط تعاون مظلوموں کی داد رسی میں بہتر کردار ادا کر سکتا ہے۔